ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو: یکم مارچ سےسرکاری ملازمین کا  ریاست بھر میں ہڑتال : تمام سرکاری خدمات بند

بنگلورو: یکم مارچ سےسرکاری ملازمین کا  ریاست بھر میں ہڑتال : تمام سرکاری خدمات بند

Tue, 28 Feb 2023 20:21:39    S.O. News Service

بنگلورو:28؍ فروری (ایس اؤ نیوز )ساتویں  پے کمیشن کے نفاذ کےلئے کل سے شروع ہونے والے احتجاج کے پیش نظر ریاست بھر میں سرکاری خدمات بند ہونے کی سرکاری ملازمین سنگھاکے صدر سی ایس شڈکشری نےجانکاری دی ہے۔

بنگلورو میں اخبارنویسوں سے گفتگوکرتےہوئے شڈکشری نے کہاکہ کل سے کسی بھی محکمہ کے ملازمین کام پر نہیں جائیں گے۔ ہم کسی بھی طرح کے مذاکرات کےلئے تیار نہیں ہیں، جو بھی کارروائی ہوگی اس کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ نافذ ہوگی تو ہی ہمارا  احتجاج واپس لیاجائے گا ورنہ نہیں، اس معاملےمیں اگر ہم پر ’ یسما‘ قانون بھی لگائیں گے تو ہم نہیں ڈریں گے۔

سرکاری ملازمین کے احتجاج سے عام عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہوگا اور پریشانی کا باعث ہوگا۔ اسپتال سمیت فوری ضروری خدمات کےلئے آج ہی متبادل انتظام کرلینا بہتر ہوگا۔ کیونکہ کل سے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی بھی نہی ہوگی ۔ صرف ایمرجنسی علاج ہی  فراہم ہونے کی ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے صدر وویک دورے نے جانکاری دی ہے۔ بنگلورو میں 3اہم اسپتال ،105پی ایس سی سنٹر، 19ضلع ، تعلقہ اسپتال کی اوپی ڈی بند رہنے کی انہوں نے جانکاری دی ہے۔


Share: